(۱۰۰۱۳)وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً یَقُولُ : سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ صَیْدِ الْجَرَادِ فِی الْحَرَمِ فَقَالَ : لاَ وَنَہَی عَنْہُ قَالَ : إِمَّا قُلْتُ لَہُ أَوْ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَإِنَّ قَوْمَکَ یَأْخُذُونَہُ وَہُمْ مُحْتَبُونَ فِی الْمَسْجِدِ فَقَالَ : لاَ یَعْلَمُونَ۔
[صحیح۔ اخرجہ الشافعی ۶۴۷]
(١٠٠١٣) عطاء کہتے ہیں کہ ابن عباس (رض) سے حرم کے اندر ٹڈی کے شکار کے بارے میں سوال ہوا تو فرمایا : نہیں اور اس سے منع فرمایا، کہتے ہیں : میں نے ان سے کہا یا قوم میں سے ایک آدمی نے کہا کہ آپ کی قوم تو لیتے ہیں اور وہ مسجد میں گوٹھ مار کر بیٹھے ہوتے ہیں۔ فرمایا : وہ نہیں جانتے۔