hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10091

.

سنن البيهقي

10091
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۰۸۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَیْسٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً یَقُولُ : کَانَ مَنْزِلُ النَّبِیِّ -ﷺ- بِالْحُدَیْبِیَۃِ فِی الْحَرَّۃِ وَفِیہَا نَحَرَ الْہَدْیَ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَإِنَّمَا ذَہَبْنَا إِلَی أَنَّہُ نَحَرَ فِی الْحِلِّ لأَنَّ اللَّہَ تَعَالَی یَقُولُ {ہُمُ الَّذِینَ کَفَرُوا وَصَدُّوکُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَالْہَدْیَ مَعْکُوفًا أَنْ یَبْلُغَ مَحِلَّہُ} وَالْحَرَمُ کُلُّہُ مَحِلُّہُ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ قَالَ الشَّافِعِیُّ : وَالْحُدَیْبِیَۃُ مَوْضِعٌ مِنَ الأَرْضِ مِنْہُ مَا ہُوَ فِی الْحِلِّ وَمِنْہُ مَا ہُوَ فِی الْحَرَمِ فَإِنَّمَا نَحَرَ الْہَدْیَ عِنْدَنَا فِی الْحِلِّ وَفِیہِ مَسْجِدُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الَّذِی بُویِعَ فِیہِ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ فَأَنْزَلَ اللَّہُ تَعَالَی {لَقَدْ رَضِیَ اللَّہُ عَنِ الْمُؤْمِنِینَ إِذْ یُبَایِعُونَکَ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ} وَقَالَ فِی قَوْلِہِ {وَلاَ تَحْلِقُوا رُئُ وسَکُمْ حَتَّی یَبْلُغَ الْہَدْیُ مَحِلَّہُ} مَحِلُّہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ ہَا ہُنَا یُشْبِہُ أَنْ یَکُونَ إِذَا أُحْصِرَ نَحَرَ حَیْثُ أُحْصِرَ وَمَحِلُّہُ فِی غَیْرِ الإِحْصَارِ الْحَرَمُ وَالنَّحْرُ وَہُوَ کَلاَمٌ عَرَبِیٌّ وَاسِعٌ قَالَ الشَّیْخُ قَدْ رُوِیَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَا یَدُلُّ عَلَی صِحَّۃِ ذَلِکَ۔
(١٠٠٨٧) ابوعمیس فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء سے سنا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پڑاؤ کی جگہ حدیبیہ میں حرہ تھی، وہاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی کی۔
امام شافعی (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی حل میں کی ہے۔ اللہ کا ارشاد ہے : { ہُمُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَصَدُّوکُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَالْہَدْیَ مَعْکُوفًا اَنْ یَّبْلُغَ مَحِلَّہُ } الآیۃ (الفتح : ٢٥) ” جنہوں نے کفر کیا اور ادب والی مسجد سے تم کو روکا اور قربانی کے جانوروں کو بھی تھما دیا۔ وہ اپنی جگہ نہ پہنچ سکے “ اور اہل علم کے نزدیکحرم تو پورا قربان گاہ ہے۔ امام شافعی (رض) فرماتے ہیں کہ حدیبیہ حل میں واقع ہے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حل میں قربانی کی اور جہاں درخت کے پاس بیعت کی گئی۔ وہاں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مسجد ہے۔ اللہ کا فرمان : { لَقَدْ رَضِیَ اللّٰہُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِِذْ یُبَایِعُوْنَکَ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ } الآیۃ (الفتح : ١٨) ” اللہ ان مسلمانوں سے راضی ہوچکا، جب وہ (کیکر یا بیری کے) درخت کے تلے (حدیبیہ میں) تجھ سے بیعت کر رہے تھے۔ “ { وَ لَا تَحْلِقُوْا رُئُ وْسَکُمْ حَتّٰی یَبْلُغَ الْھَدْیُ مَحِلَّہٗ } الایۃ (البقرۃ : ١٩٦) ” اور تم اپنے سر نہ منڈواؤ جب تک قربانی اپنی جگہ پر نہ پہنچ جائے۔ “ جہاں پر روک دیا جائے وہیں قربانی کردی جائے اور بغیر روکے قربانی کی جگہ حرم ہے۔ [صحیح ]