hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10093

.

سنن البيهقي

10093
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۰۸۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ أَنَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- حَلَّ ہُوَ وَأَصْحَابُہُ بِالْحُدَیْبِیَۃِ فَنَحَرُوا الْہَدْیَ وَحَلَقُوا رُئُ وسَہُمْ وَحَلُّوا مِنْ کُلِّ شَیْئٍ قَبْلَ أَنْ یَطَّوَّفُوا بِالْبَیْتِ وَقَبْلَ أَنْ یَصِلَ إِلَیْہِ الْہَدْیُ ثُمَّ لَمْ نَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِہِ وَلاَ مِمَّنْ کَانَ مَعَہُ أَنْ یَقْضُوا شَیْئًا وَلاَ أَنْ یَعُودُوا لِشَیْئٍ ۔ [صحیح۔ ذکرہ مالک فی الموطا ۸۰۰]
(١٠٠٨٩) امام مالک (رض) فرماتے ہیں کہ ان کو خبر ملی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ حدیبیہ کے مقام پر حلال ہوئے انھوں نے قربانیاں کی اور سر منڈائے۔ وہ حلال ہوئے، بیت اللہ کے طواف اور قربانیوں کے اصل جگہ تک پہنچنے سے پہلے، ہمیں معلوم نہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی صحابی کو بھی قضا کا حکم دیا ہو، نہ ہی آپ نے بذات خود کسی چیز کو لوٹایا ہے۔