(۱۰۱۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو کُرَیْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی ضُبَاعَۃَ بِنْتِ الزُّبَیْرِ فَقَالَ لَہَا : أَرَدْتِ الْحَجَّ ۔ قَالَتْ : وَاللَّہِ مَا أَجِدُنِی إِلاَّ وَجِعَۃً۔فَقَالَ لَہَا : حُجِّی وَاشْتَرِطِی وَقُولِی اللَّہُمَّ مَحِلِّی حَیْثُ حَبَسْتَنِی ۔ وَکَانَتْ تَحْتَ الْمِقْدَادِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ۔
[صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۸۰۱]
(١٠١٠٤) ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ضباعہ بنت زبیر کے پاس گئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو حج کا ارادہ رکھتی ہے ؟ وہ کہنے لگی : مجھے تکلیف ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو حج کر اور شرط لگا اور کہہ : اے اللہ :(میرے حلال ہونے کی وہی جگہ ہوگی جہاں تو نے مجھے روک دیا اور یہ مقداد کے نکاح میں تھیں۔