(۱۰۱۰۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : دَخَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- عَلَی ضُبَاعَۃَ بِنْتِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَتْ : إِنِّی أُرِیدُ الْحَجَّ وَأَنَا شَاکِیَۃٌ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : حُجِّی وَاشْتَرِطِی أَنَّ مَحِلِّی حَیْثُ حَبَسْتَنِی ۔ [صحیح۔ انطر ما قبلہ]
(١٠١٠٥) عروہ حضرت عائشہ (رض) سے فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ضباعۃ بنت زبیر کے پاس گئے۔ اس نے کہا : میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں، لیکن بیمار ہوں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو حج کر اور شرط لگا کہ میرے حلال ہونے کی جگہ وہی ہوگی جہاں تو نے مجھے روک دیا۔ یعنی میں وہاں احرام کھول دوں گی۔