(۱۰۱۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ صَالِحٍ مَوْلَی التَّوْأَمَۃِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لأَزْوَاجِہِ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ : إِنَّمَا ہِیَ ہَذِہ ثُمَّ ظُہُورُ الْحُصْرِ ۔ قَالَ فَکُنَّ کُلُّہُنَّ یُسَافِرْنَ إِلاَّ زَیْنَبَ وَسَوْدَۃَ فَإِنَّہُمَا قَالَتَا: لاَ تُحَرِّکُنَا دَابَّۃٌ بَعْد مَا سَمِعْنَا مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔
تَابَعَہُ صَالِحُ بْنُ کَیْسَانَ عَنْ صَالِحِ بْنِ نَبْہَانَ وَرُوِّینَاہُ فِی أَوَّلِ الْکِتَابِ مِنْ حَدِیثِ أَبِی وَاقِدٍ اللَّیْثِیِّ
قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَمَنَعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَزْوَاجَ النَّبِیِّ -ﷺ- الْحَجَّ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّمَا ہِیَ ہَذِہِ الْحِجَّۃُ ثُمَّ ظُہُورُ الْحُصُرِ ۔
قَالَ الشَّیْخُ قَدْ رُوِّینَا فِی أَوَّلِ کِتَابِ الْحَجِّ فِی بَابِ حَجِّ النِّسَائِ عَنْ عُمَرَ : أَنَّہُ أَذِنَ لَہُنَّ فِی الْحَجِّ فِی آخِرِ حَجَّۃٍ حَجَّہَا وَبَعَثَ مَعَہُنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَفِیہِ وَفِی حَجِّ سَائِرِ النِّسَائِ دَلِیلٌ عَلَی أَنَّ الْمُرَادَ بِقَوْلِہِ -ﷺ- : ہَذِہِ ثُمَّ ظُہُورُ الْحُصْرِ ۔ أَنْ لاَ یَجِبُ الْحَجُّ إِلاَّ مَرَّۃً أَوِ اخْتَارَ لَہُنَّ تَرْکَ السَّفَرِ بَعْدَ أَدَائِ الْوَاجِبِ۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ یعلی: ۷۱۵۴۔ والطیالسی ۱۶۴۷]
(١٠١٤٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوداع کے وقت اپنی بیویوں سے فرمایا کہ بس یہی حج ہے اس کے بعد محصور ہو کر رہنا ہے۔
زینب اور سودہ کے علاوہ تمام سفر کرلیتی تھیں۔ وہ دونوں فرماتی ہیں : جب سے ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ سنا ہے سواری نے ہمیں حرکت نہیں دی۔
امام شافعی (رض) فرماتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) نے امہات المومنین کو حج سے منع کردیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس قول کے بعد کہ بس یہی حج ہے اس کے بعد محصور ہو کر رہنا ہے۔
شیخ فرماتے ہیں : حضرت عمر (رض) نے ان کو آخری حج میں اجازت دے دی اور ان کے ساتھ عثمان بن عفان اور عبدالرحمن بن عوف (رض) کو روانہ کیا اور تمام عورتوں نے حج کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس قول ہَذِہِ ثُمَّ ظُہُورُ الْحُصْرِ کہ حج صرف ایک مرتبہ واجب ہے سے مراد یہ ہے کہ واجب کی ادائیگی کے بعد سفر کو ترک کرنے کا اختیار ہے۔