(۱۰۱۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الإِسْفَرَائِینِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ الْمَرْوَزِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَذِنَ لأَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الْحَجِّ وَبَعَثَ مَعَہُنَّ عُثْمَانَ وَابْنَ عَوْفٍ فَنَادَی عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی النَّاسِ لاَ یَدْنُو مِنْہُنَّ أَحَدٌ وَلاَ یَنْظُرُ إِلَیْہِنَّ إِلاَّ مَدَّ الْبَصَرِ وَہُنَّ فِی الْہَوَادِجٍ عَلَی الإِبِلِ وَأَنْزَلَہُنَّ صَدْرَ الشِّعْبِ وَنَزَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَعُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا بِذَنَبِہِ فَلَمْ یَصْعَدْ إِلَیْہِنَّ أَحَدٌ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۶۱]
(١٠١٤٤) ابراہیم بن سعد اپنے والد دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویوں کو حج کی اجازت دے دی۔ ان کے ساتھ عثمان بن عفان اور عبدالرحمن بن عوف کو روانہ کیا، حضرت عثمان (رض) آواز دیتے تھے کہ ان کے قریب کوئی نہ جائے، ان کی طرف کوئی نہ دیکھے مگر دور سے۔ وہ اونٹنیوں پر ھودج میں ہوتیں اور گھاٹی کی ابتدا میں ان کو اتارا جاتا تھا، عبدالرحمن بن عوف (رض) اور حضرت عثمان (رض) ان کے پیچھے اترتے۔ ان کی طرف کوئی نہ جاتا تھا۔