(۱۰۱۷۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یُشْعِرُ بُدْنَہُ مِنَ الشِّقِّ الأَیْسَرِ إِلاَّ أَنْ تَکُونَ صِعَابًا مُقَرَّنَۃً فَإِذَا لَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یَدْخُلَ بَیْنَہُمَا أَشْعَرَ مِنَ الشِّقِّ الأَیْمَنِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ یُشْعِرَہَا وَجَّہَہَا إِلَی الْقِبْلَۃِ وَإِذَا أَشْعَرَہَا قَالَ بِسْمِ اللَّہِ وَاللَّہُ أَکْبَرُ وَإِنَّہُ کَانَ یُشْعِرُہَا بِیَدِہِ وَیَنْحَرُہَا بِیَدِہِ قِیَامًا۔ [صحیح]
(١٠١٧٢) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ قربانی کا شعار کوہان کی بائیں جانب سے کرتے لیکن جب کوئی مشکل ہوتی اور اس کی طاقت نہ رکھتے تو اگر ان کے درمیان داخل ہو سکیں تو پھر دائیں جانب سے شعار کرتے اور جب شعار کا ارادہ کرتے تو پہلیہ رخ کرلیتے۔ جب شعار کرتے تو پڑھتے : بِسْمِ اللَّہِ وَاللَّہُ أَکْبَرُ (میں اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں اور اللہ بہت بڑا ہے) اگر شعار اپنے ہاتھ سے کرتے تو پھر نحر بھی کھڑا کر کے اپنے ہاتھ سے کرتے۔