(۱۰۱۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ کَانَ إِذَا أَہْدَی ہَدْیًا مِنَ الْمَدِینَۃِ قَلَّدَہُ وَأَشْعَرَہُ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ یُقَلِّدُہُ قَبْلَ أَنْ یُشْعِرَہُ وَذَلِکَ فِی مَکَانٍ وَاحِدٍ وَہُوَ مُوَجِّہٌ لِلْقِبْلَۃِ یُقَلِّدُہُ نَعْلَیْنِ وَیُشْعِرُہُ مِنَ الشِّقِّ الأَیْسَرِ ثُمَّ یُسَاقُ مَعَہ حَتَّی یُوقَفَ بِہِ مَعَ النَّاسِ بِعَرَفَۃَ ثُمَّ یَدْفَعُ بِہِ مَعَہُمْ إِذَا دَفَعُوا فَإِذَا قَدِمَ مِنًی غَدَاۃَ النَّحْرِ نَحَرَہُ قَبْلَ أَنْ یَحْلِقَ أَوْیُقَصِّرَ وَکَانَ ہُوَ یَنْحَرُ ہَدْیَہُ بِیَدِہِ یَصُفُّہُنَّ قِیَامًا وَیُوَجِّہُہُنَّ إِلَی الْقِبْلَۃِ ثُمَّ یَأْکُلُ وَیُطْعِمُ۔[صحیح]
(١٠١٧١) نافع، حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب وہ مدینہ سے قربانی ساتھ لاتے تو اس کو قلادہ اور شعار ذوالحلیفہ میں ڈالتے اور قلادہ شعار سے پہلے پہنائے اور یہ دونوں کام ایک جگہ کرتے اور پہلیہ رخ کر کے کرتے۔ قلادہ میں دو جوتے پہنائے اور شعار کوہان کی بائیں جانب سے کرتے۔ پھر ان کے ساتھ قربانیاں چلائی جاتی۔ پھر لوگوں کے ساتھ وقوف عرفہ کرتے۔ اور پھر لوگوں کے ساتھ وہاں سے واپس پلٹتے جب وہ واپس ہوتے اور جب قربانی کے دن صبح منیٰ میں آتے تو سر مونڈنے اور بال اتارنے سے پہلے قربانی کرتے۔ اور قربانی اپنے ہاتھ سے کرتے۔ ان کو کھڑے کر کے صفیں بناتے اور پہلیہ کی طرف رخ کرتے۔ پھر کھاتے اور دوسروں کو کھلاتے تھے۔