hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10195

.

سنن البيهقي

10195
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۱۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی : عَبْدُ الْکَرِیمِ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَیْبٌ قَالَ قَالَ الزُّہْرِیُّ : أَوَّلُ مَنْ کَشَفَ الْعَمَی عَنِ النَّاسِ وَبَیَّنَ لَہُمُ السُّنَّۃَ فِی ذَلِکَ عَائِشَۃُ زَوْجُ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ الزُّہْرِیُّ فَأَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ وَعَمْرَۃُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَۃَ أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَتْ : إِنْ کُنْتُ أَفْتِلُ قَلاَئِدَ الْہَدْیِ ہَدْیِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَیَبْعَثُ بِہَدْیِہِ مُقَلَّدًا وَہُوَ مُقِیمٌ بِالْمَدِینَۃِ ثُمَّ لاَ یَجْتَنِبُ شَیْئًا حَتَّی یَنْحَرَ ہَدْیَہُ فَلَمَّا بَلَغَ النَّاسَ قَوْلُ عَائِشَۃَ ہَذَا أَخَذُوا بِقَوْلِہَا وَتَرَکُوا فَتْوَی ابْنِ عَبَّاسٍ۔ وَرَوَی فِی ہَذَا الْمَعْنَی مَسْرُوقٌ وَالأَسْوَدُ عَنْ عَائِشَۃَ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]
(١٠١٩١) زہری فرماتے ہیں : سب سے پہلے جس نے لوگوں کو اندھیرے سے نکالا اور ان کے لیے سنت کو واضح کیا ، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی حضرت عائشہ (رض) ہیں۔ زہری کہتے ہیں کہ عروہ بن زبیر، عمرہ بنت عبدالرحمن بن سعد بن زرارہ نے خبر دی کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہدی کے قلادے بناتی تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی قربانی کو قلادہ ڈال کر روانہ کردیتے اور بذات خود مدینہ میں مقیم ہوتے۔ پھر قربانی کے ذبح ہونے تک کسی چیز سے بھی اجتناب نہ فرماتے تھے، جب لوگوں کو حضرت عائشہ (رض) کا یہ قول پہنچا تو انھوں نے حضرت عائشہ (رض) کی بات قبول کی اور ابن عباس (رض) کے فتویٰ کو چھوڑ دیا۔