(۱۰۲۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ زُہَیْرٍ یَعْنِی ابْنَ أَبِی ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ الْمُغِیرَۃَ یَعْنِی ابْنَ حَذَفٍ الْعَبْسِیَّ سَمِعَ رَجُلاً مِنْ ہَمْدَانَ سَأَلَ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَجُلٍ اشْتَرَی بَقَرَۃً لِیُضَحِّیَ بِہَا فَنُتِجَتْ فَقَالَ : لاَ تَشْرَبْ لَبَنَہَا إِلاَّ فَضْلاً فَإِذَا کَانَ یَوْمُ النَّحْرِ فَاذْبَحْہَا وَوَلَدَہَا عَنْ سَبْعَۃٍ۔ [حسن]
(١٠٢١٠ ) مغیرہ بن حذف عبسی نے ہمدان کے ایک آدمی سے سنا، اس نے حضرت علی (رض) سے ایک گائے کے متعلق پوچھا جو اس نے قربانی کے لیے خریدی کہ اس نے بچہ جنم دیا ؟ آپ (رض) نے فرمایا : اس کا زائد دودھ (یعنی بچے سے بچا ہوا) پیا جاسکتا ہے، جب قربانی کا دن ہو تو گائے اور اس کے بچے کو سات آدمیوں کی جانب سے ذبح کر دے۔