(۱۰۲۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ : إِذَا نُتِجَتِ الْبَدَنَۃُ فَلْیُحْمَلْ وَلَدُہَا حَتَّی یُنْحَرَ مَعَہَا فَإِنْ لَمْ یَجِدْ لَہُ مَحْمِلاً فَلْیُحْمَلْ عَلَی أُمِّہِ حَتَّی یُنْحَرَ مَعَہَا۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۸۴]
(١٠٢١١ ) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے تھے کہ جب قربانی کا جانور بچے کو جنم دے تو اس کے بچے کو اس پر لاد دیا جائے اور قربانی کے دن بچے کو بھی اس کے ساتھ ہی ذبح کردیا جائے۔ اگر کوئی دوسری سواری نہ ملے جس پر اس کو رکھا جاسکے تو اس کی والدہ پر ہی اس کو سوار کرلیں اور قربانی کے دن دونوں (یعنی ماں اور بچے) کو ذبح کردیں۔