(۱۰۲۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : إِسْمَاعِیلُ بْنُ نُجَیْدٍ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ثَوْرٍ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ لُحَیٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ قُرْطٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَفْضَلُ الأَیَّامِ عِنْدَ اللَّہِ یَوْمُ النَّحْرِ ثُمَّ یَوْمُ الْقَرِّ یَسْتَقِرُّ فِیہِ النَّاسُ ۔ وَہُوَ الَّذِی یَلِی یَوْمَ النَّحْرِ قُدِّمْنَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِیہِ بَدَنَاتٌ خَمْسٌ أَوْ سِتٌّ فَطَفِقْنَ یَزْدَلِفْنَ إِلَیْہِ بِأَیَّتِہِنَّ یَبْدَأُ فَلَمَّا وَجَبَتْ جُنُوبُہَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- کَلِمَۃً خَفِیَّۃً لَمْ أَفْہَمْہَا فَقُلْتُ لِلَّذِی إِلَی جَنْبِی مَا قَالَ قَالَ : مَنْ شَائَ اقْتَطَعَ ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۱۷۶۵]
(١٠٢١٤ ) عبداللہ بن فرط فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کے ہاں افضل دن قربانی کے ہیں، پھر قربانی کا دوسرا دن جس میں لوگ ٹھہرتے ہیں، یعنی وہ دن جو قربانی کے ساتھ ملا ہوا ہو۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آگے چھ یا سات قربانی کے جانور کیے گئے۔ وہ قربانیاں آپ کے قریب ہونا شروع ہوئیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان میں سے کس سے ابتدا کرتے ہیں۔ جب وہ اپنے پہلوں کے بل گرپڑے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ہلکا سا کوئی کلمہ) آہستہ کوئی بات کہی، میں اس کو سمجھ نہ پایا۔ میں نے اس شخص سے کہا جو میرے پہلو میں تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا فرمایا ہے ؟ اس نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو چاہے کاٹ لے۔