hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10217

.

سنن البيهقي

10217
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۲۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْحِیرِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ الشَّیْبَانِیُّ بِالْکُوفَۃِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ أَبِی الْحُنَیْنِ حَدَّثَنَا التَّبُوذَکِیُّ : مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا وُہَیْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الظُّہْرَ بِالْمَدِینَۃِ أَرْبَعًا وَنَحْنُ مَعَہُ وَصَلَّی بِذِی الْحُلَیْفَۃِ الْعَصْرَ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ بَاتَ بِہَا حَتَّی إِذَا أَصْبَحَ رَکِبَ رَاحِلَتَہُ حَتَّی إِذَا عَلَتْ بِہِ عَلَی الْبَیْدائِ کَبَّرَ وَسَبَّحَ وَحَمِدَ ثُمَّ أَہَلَّ بِحَجٍّ وَعُمْرَۃٍ ثُمَّ أَہَلَّ بِہِمَا النَّاسُ حَتَّی إِذَا قَدِمْنَا أَمَرَہُمْ فَجَعَلُوہَا عُمْرَۃً ثُمَّ أَہَلُّوا بِالْحَجِّ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ وَنَحَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- سَبْعَ بَدَنَاتٍ بِیَدِہِ قِیَامًا وَذَبَحَ بِالْمَدِینَۃِ کَبْشَیْنِ أَمْلَحَیْنِ أَقْرَنَیْنِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۷۶]
(١٠٢١٣ ) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ میں ظہر کی نماز چار رکعت پڑھائی اور ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ذوالحلیفہ میں عصر کی نماز دو رکعت پڑھائی۔ پھر یہاں رات گزاری اور صبح کے وقت اپنی سواری پر سوار ہوئے۔ جب سواری بیدا پہاڑی پر چڑھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ اکبر، سبحان اللہ اور الحمد للہ کہا، پھر حج و عمرہ کا تلبیہ کہا۔ پھر لوگوں نے بھی حج و عمرہ کا تلبیہ کہا۔ جب ہم آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : پھر لوگوں نے بھی حج و عمرہ کا تلبیہ کہا۔ جب ہم آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو عمرہ میں تبدیل کر دو، پھر ٨ ذوالحجہ کو حج کا احرام باندھ لینا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سات قربانیاں اپنے ہاتھ سے کھڑے کر کے کیں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ میں سینگوں والے دو مینڈھے ذبح کیے۔