(۱۰۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ أَنَّہُ سَمِعَ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((أُعْطِیتُ مَا لَمْ یُعْطَ أَحَدٌ مِنَ الأَنْبِیَائِ))۔ فَقُلْنَا : مَا ہُوَ یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ فَقَالَ : ((نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ ، وَأُعْطِیتُ مَفَاتِیحَ الأَرْضِ ، وَسُمِّیْتُ أَحْمَدَ ، وَجُعِلَ لِی التُّرَابُ طَہُورًا ، وَجُعِلَتْ أُمَّتِی خَیْرَ الأُمَمِ))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ احمد ۱/۹۸]
(١٠٢٤) سیدنا علی بن أبی طالب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مجھے وہ چیز دی گئی ہے جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی، ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! وہ کیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” میری مدد رعب کے ساتھ کی گئی ہے اور مجھے زمین کی چابیاں دی گئی ہیں اور میرا نام احمد رکھا گیا ہے اور مٹی میرے لیے پاک کردی گئی ہے اور میری امت بہترین امت بنائی گئی ہے۔ “