(۱۰۲۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ نَہَیْتَ عَنْ أَکْلِ لُحُومِ الضَّحَایَا بَعْدَ ثَلاَثٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّمَا نَہَیْتُکُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّۃِ الَّتِی دَفَّتْ حَضْرَۃَ الأَضْحَی فَکُلُوا وَتَصَدَّقُوا وَادَّخِرُوا ۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ مسلم۱۹۷۱]
(١٠٢٣٧ ) عمرہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتی ہیں کہ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانیوں کے گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع کیا ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تمہیں فاقہ کشوں کی قوم کی وجہ سے منع کیا تھا جو قربانی کے وقت حاضر ہوتی تھی۔ فرمایا : کھاؤ، صدقہ کرو اور ذخیرہ بھی کرو۔