(۱۰۲۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ ذُؤَیْبًا أَخْبَرَہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- بَعَثَ مَعَہُ بِبَدَنَتَیْنِ وَأَمَرَہُ إِنْ عَرَضَ لَہُمَا عَطَبٌ أَنْ یَنْحَرَہُمَا ثُمَّ یُغْمِسَ نِعَالَہُمَا فِی دِمَائِہِمَا ثُمَّ لْیَضْرِبْ بِنَعْلِ کُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا صَفْحَتَہَا وَلْیُخَلِّہِا وَالنَّاسَ وَلاَ یَأْمُرُ فِیہَا بِأَمْرٍ وَلاَ یَأْکُلُ مِنْہَا ہُوَ وَلاَ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِہِ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۲۶]
(١٠٢٥٠ ) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ذوئب نے ان کو خبر دی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھ دو اونٹ قربانی کے لیے روانہ کیے اور حکم دیا اگر یہ ہلاک ہونے لگے تو ان کو نحر کردینا اور ان دونوں کے جوتے (یعنی قلادہ والے) ان کے خون میں رنگ کر ان کی گردنوں پر رکھ دینا۔ اس کو اور لوگوں کو چھوڑ دو، کسی بھی معاملہ کا حکم نہیں دینا اور بذات خود اور اس کے ساتھ والے اس سے کچھ نہ کھائیں۔