(۱۰۲۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَسْلَمَ قَالَ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ کَیْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطَبَ مِنَ الْہَدْیِ؟ فَأَمَرَہُ أَنْ یَنْحَرَہَا فَیَطْرَحَ نَعْلَہَا فِی دَمِہَا وَیُخَلِّی بَیْنَہَا وَبَیْنَ النَّاسِ فَیَأْکُلُونَہَا۔
[صحیح۔ اخرجہ مالک ۸۵۱]
(١٠٢٥٢) ہشام بن عروہ کے والد اسلم قبیلہ کے ایک آدمی سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر قربانی تھک جائے تو کیا کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ وہ اس کو نحر کرے اور جوتے اس کے خون میں ڈالے۔ پھر قربانی اور لوگوں کے درمیان سے ہٹ جائے۔ وہ قربانی کا گوشت کھائیں۔