(۱۰۳۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی فُدَیْکٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی یَحْیَی عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ قَالَ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : تَکُونُ إِبِلٌ لِلشَّیَاطِینِ وَبُیُوتٌ لِلشَّیَاطِینِ فَأَمَّا إِبِلُ الشَّیَاطِینِ فَقَدْ رَأَیْتُہَا یَخْرُجُ أَحَدُکُمْ بِنَجِیبَاتٍ مَعَہُ قَدْ أَسْمَنَہَا فَلاَ یَعْلُو بَعِیرًا مِنْہَا وَیَمُرُّ بِأَخِیہِ قَدِ انْقَطَعَ بِہِ فَلاَ یَحْمِلُہُ وَأَمَّا بُیُوتُ الشَّیَاطِینِ فَلَمْ أَرَہَا ۔ کَانَ سَعِیدُ یَقُولُ : لاَ أُرَاہَا إِلاَّ ہَذِہِ الأَقْفَاصَ الَّتِی یَسْتُرُ النَّاسُ بِالدِّیبَاجِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۲۵۶۸]
(١٠٣٣٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اونٹ اور گھر شیطانوں کے لیے بھی ہوتے ہیں۔
(١) شیطانوں کے اونٹ کو میں نے دیکھا ہے تم میں سے کوئی عمدہ قسم کے اونٹ اپنے ساتھ لے کر نکلتا ہے وہ موٹے تازے ہیں، وہ کسی پر سواری نہیں کرتا۔ وہ اپنے بھائی کے پاس سے گزرتا ہے جس کی سواری تھک گئی۔ وہ اس کو سوار نہیں کرتا اور شیاطین کے گھر میں نے نہیں دیکھے۔ سعید کہتے ہیں : میرے خیال میں یہ پنجرے ہیں جن پر لوگ ریشم کے پردے ڈال دیتے ہیں۔