(۱۰۳۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَاتِمٍ الْمُزَکِّی بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَوْحٍ الْمَدَائِنِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : أَقْبَلْنَا مِنْ مَکَّۃَ فِی حَجٍّ أَوْ عُمْرَۃٍ وَأُسَیْدُ بْنُ حُضَیْرٍ یَسِیرُ بَیْنَ یَدَیْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَتَلَقَّانَا غِلْمَانٌ مِنَ الأَنْصَارِ کَانُوا یَتَلَقَّوْنَ أَہَالِیَہُمْ إِذَا قَدِمُوا۔ [قابل للتحسین]
(١٠٣٧٥) محمد بن عمرو اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں جو حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم مکہ سے حج یا عمرہ کر کے آئے اور اسید بن حضیر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تھے تو انصار کے دو بچوں نے ہمارا استقبال کیا، وہ اپنے اہل و عیال کا استقبال کرتے تھے، جس وقت وہ آتے۔