(۱۰۳۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْکَعْبِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ یَعْنِی الْہِسِنْجَانِیَّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ عَنْ حُمَیْدٍ عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَنَظَرَ إِلَی جُدْرَانِ الْمَدِینَۃِ أَوْضَعَ رَاحِلَتَہُ وَإِنْ کَانَ عَلَی دَابَّۃٍ حَرَّکَہَا مِنْ حُبِّہَا۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ بْنِ سَعِیدٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ جَعْفَرٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۸۷]
(١٠٣٧٧) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر سے واپس آتے اور جب مدینہ کی دیواروں پر نظر پڑتی تو اپنی سواری کو تیز دوڑاتے، اگر چوپائے پر ہوتے تو اس کی محبت کی وجہ سے حرکت دیتے۔