(۱۰۴۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِذَا تَبَایَعَ الرَّجُلاَنِ فَکُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا بِالْخِیَارِ مَا لَمْ یَتَفَرَّقَا وَکَانَا جَمِیعًا أَوْ یُخَیِّرُ أَحَدُہُمَا صَاحِبَہُ فَتَبَایَعَا عَلَی ذَلِکَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَیْعُ وَإِنْ تَفَرَّقَا بَعْدَ أَنْ تَبَایَعَا وَلَمْ یَتْرُکْ وَاحِدٌ مِنْہُمَا الْبَیْعَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَیْعُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَمُحَمَّدِ بْنِ رُمْحٍ۔
(١٠٤٣٣) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب دو آدمی بیع کریں تو دونوں میں سے ہر ایک کو سودا ختم کرنے کا اختیار ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں یا انھوں نے ایک دوسرے کو اختیار دے رکھا ہو، اس پر بیع کریں تو بیع واجب ہوگی۔ اگر بیع کے بعد دونوں الگ الگ ہوگئے کسی نے بھی بیع کو ترک نہیں کیا ۔ پھر بھی بیع واجب ہوجائے گی۔