hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10463

.

سنن البيهقي

10463
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۴۵۸) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عِیسَی الْحِیرِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ قَالَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : کَانَ حَبَّانُ بْنُ مُنْقِذٍ رَجُلاً ضَعِیفًا وَکَانَ قَدْ سُفِعَ فِی رَأْسِہِ مَأْمُوْمَۃً فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لَہُ الْخِیَارَ فِیمَا اشْتَرَی ثَلاَثًا وَکَانَ قَدْ ثَقُلَ لِسَانُہُ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : بِعْ وَقُلْ لاَ خِلاَبَۃَ ۔ فَکُنْتُ أَسْمَعُہُ یَقُولُ : لاَ خِذَابَۃَ لاَ خِذَابَۃَ وَکَانَ یَشْتَرِی الشَّیْئَ فَیَجِیئُ بِہِ أَہْلَہُ فَیَقُولُونَ ہَذَا غَالٍ فَیَقُولُ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- خَیَّرَنِی فِی بَیْعِی۔ [حسن۔ اخرجہ الحاکم ۲/۲۶]
(١٠٤٥٨) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حبان بن منقد ایک کمزور آدمی تھا، اس کے سر پر گہرے زخم کا نشان تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو تین دن کا اختیار ہے جو چیز بھی خریدے۔ اس کی زبان بھی درست نہ تھی ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فروخت کرو اور کہہ دو : دھوکا نہیں ہے۔ میں اس سے سنتا تھا۔ وہ کہتا تھا کہ لاَ خِذَابَۃَ لاَ خِذَابَۃَ وہ چیز خرید کر اپنے گھر لاتے تو ان کے گھر والے کہتے : یہ مہنگی ہے، وہ کہتے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری بیع میں مجھے اختیار دیا ہے۔