hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1048

.

سنن البيهقي

1048
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مِہْرَانَ بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ نَاجِیَۃَ بْنِ کَعْبٍ قَالَ : تَمَارَی ابْنُ مَسْعُودٍ وَعَمَّارٌ فِی الرَّجُلِ تُصِیبُہُ الْجَنَابَۃُ وَلاَ یَجِدُ الْمَائَ ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : لاَ یُصَلِّی حَتَّی یَجِدَ الْمَائَ ۔ وَقَالَ عَمَّارٌ : کُنْتُ فِی الإِبِلِ فَأَصَابَتْنِی جَنَابَۃٌ ، فَلَمْ أَقْدِرْ عَلَی الْمَائِ فَتَمَعَّکْتُ کَمَا تَتَمَعَّکُ یَعْنِی الدَّوَابَّ ، ثُمَّ أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ -فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہُ، فَقَالَ: ((إِنَّمَا کَانَ یَکْفِیکَ مِنْ ذَلِکَ التَّیَمُّمُ بِالصَّعِیدِ، فَإِذَا قَدَرْتَ عَلَی الْمَائِ اغْتَسَلْتَ))۔[صحیح لغیرہٖ]
(١٠٤٩) ناجیہ بن کعب کہتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود اور عمار (رض) نے اس شخص کے متعلق بحث و تکرار کی جو جنبی ہوگیا تھا اور پانی نہیں ملا تھا، سیدنا ابن مسعود (رض) نے فرمایا : وہ نماز نہیں پڑھے گا جب تک اسے پانی نہ ملے اور سیدنا عمار (رض) نے فرمایا : میں اونٹوں (کے باڑے) میں تھا ۔ میں جنبی ہوگیا ۔ میرے پاس پانی نہیں تھا۔ میں (مٹی میں) لوٹ پوٹ ہواجی سے چوپایہ کرتا ہے، پھر میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے (یہ واقعہ) ذکر کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” پاک مٹی سے تیمم کافی تھا جب تجھے پانی مل جائے تو غسل کرلے۔ “