hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10501

.

سنن البيهقي

10501
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۴۹۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو صَالِحٍ السَّمَّانُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ یُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : الدِّرْہَمُ بِالدِّرْہَمِ وَالدِّینَارُ بِالدِّینَارِ مِثْلاً بِمِثْلٍ لَیْسَ بَیْنَہُمَا فَضْلٌ ۔ قُلْتُ لأَبِی سَعِیدٍ : کَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا۔ فَقَالَ أَبُو سَعِیدٍ : قَدْ لَقِیتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ لَہُ أَخْبِرْنِی عَنْ ہَذَا الَّذِی تَقُولُ أَشَیْء ٌ وَجَدْتَہُ فِی کِتَابِ اللَّہِ أَوْ شَیْء ٌ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : مَا وَجَدْتُہُ فِی کِتَابِ اللَّہِ وَلاَ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَلأَنْتُمْ أَعْلَمُ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مِنِّی وَلَکِنْ أَخْبَرَنِی أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِنَّ الرِّبَا فِی النَّسِیئَۃِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ وَغَیْرِہِ عَنْ سُفْیَانَ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَمْرٍو۔ [صحیح۔ بخاری ۲۰۶۹]
(١٠٤٩٦) حضرت ابو سعید خدری (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ درہم درہم کے بدلے، دینار دینار کے بدلے برابر برابرہو ان کے درمیان تفاضل جائز نہیں۔ میں نے ابوسعید سے کہا کہ ابن عباس (رض) اس میں حرج محسوس نہ کرتے تھے۔ ابو سعید فرماتے ہیں : میں نے ابن عباس (رض) سے ملاقات کی۔ میں نے ان سے کہا : آپ مجھے بتائیں جو آپ کہتے ہیں۔ کیا آپ نے کتاب اللہ یا سنت رسول میں اس کو پایا ہے، جو آپ کہتے ہیں ؟ فرمانے لگے : نہ تو میں کتاب اللہ میں پاتا ہوں اور نہ ہی میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے۔ لیکن تم مجھ سے زیادہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں جانتے ہو ۔ اسامہ بن زید (رض) نے مجھے خبر دی کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ سود صرف ادھار میں ہے۔