hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10587

.

سنن البيهقي

10587
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۵۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِیُّ وَإِسْحَاقُ بْنُ وَہْبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ یُونُسَ قَالُوا حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنِ الْمُخَاضَرَۃِ وَالْمُحَاقَلَۃِ وَالْمُزَابَنَۃِ۔ زَادَ ابْنُ عُمَرَ بْنِ یُونُسَ وَالْمُنَابَذَۃُ وَالْمُلاَمَسَۃُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ وَہْبٍ بِطُولِہِ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۰۹۳]
(١٠٥٨٢) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیع مخاضرہ (پھل پکنے سے پہلے فروخت کرنا) اور معاقلہ (کوئی شخص گندم کی کھیتی کو ایک سو فرق کے عوض فروخت کر دے) اور مزابنہ (کھجور کے درخت کی کھجوریں خشک کھجور کے بدلے متعین ماپ سے فروخت کی جائیں اگر زیادہ ہوں تو میرا حق ہوگا۔ اور کم پڑیں تو ان کی ادائیگی میرے ذمہ ہوگی) اور ابن عمر بن یونس نے زیادہ کیا کہ منابذہ (ایک آدمی دوسرے کی طرف اپنا کپڑا پھینکتا ہے اور ان کا سودا بغیر دیکھے اور بغیر رضا مندی کے طے ہوجاتا ہے) اور ملامسہ (کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے کپڑے کو دن ہو یا رات چھوتا ہے، اس کو الٹ پلٹ کر نہیں دیکھتا) سے منع فرمایا ہے۔