hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10700

.

سنن البيهقي

10700
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۶۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : کُنْتُ أَبِیعُ الإِبِلَ بِالْبَقِیعِ فَأَبِیعُ بِالدَّنَانِیرِ وَآخُذُ الدَّرَاہِمَ وَأَبِیعُ بِالدَّرَاہِمِ وَآخُذُ الدَّنَانِیرَ فَأَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ یُرِیدُ أَنْ یَدْخُلَ بَیْتَ حَفْصَۃَ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی أَبِیعُ الإِبِلَ بِالْبَقِیعِ فَأَبِیعُ بِالدَّنَانِیرِ وَآخُذُ الدَّرَاہِمَ وَأَبِیعُ بِالدَّرَاہِمِ وَآخُذُ الدَّنَانِیرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ بَأْسَ أَنْ تَأْخُذَہَا بِسِعْرِ یَوْمِہَا مَا لَمْ تَتَفَرَّقَا وَبَیْنَکُمَا شَیْئٌ۔ [ضعیف۔ تقدم برقم ۱۰۵۱۳]
(١٠٦٩٥) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں بقیع میں اونٹ فروخت کرتا تھا، میں دیناروں کے عوض فروخت کرتا لیکن اس کے عوض درہم وصول کرلیتا اور میں درہموں میں فروخت کرتا تو اس کے عوض دینار لے لیتا۔ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا ، آپ حفصہ کے گھر داخل ہونا چاہتے تھے۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں بقیع میں اونٹ فروخت کرتا ہوں۔ میں دیناروں میں فروخت کر کے اس کے عوض درہم وصول کرلیتا ہوں اور کبھی میں درہموں میں بیچ کر دینار لے لیتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی حرج نہیں ہے، جب آپ اس دن کے بھاؤ کے مطابق وصول کریں۔ جب تک تم دونوں جدا نہ ہو اور تمہارے درمیان کچھ بھی باقی نہ ہو۔