hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1072

.

سنن البيهقي

1072
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِیَاثٍ حَدَّثَنِی أَبِی أَخْبَرَنِی الْوَلِیدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ أَنَّ عَطَائً حَدَّثَہُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَجُلاً أَجْنَبَ فِی شِتَائٍ فَسَأَلَ فَأُمِرَ بِالْغُسْلِ فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ ، فَذُکِرَ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : ((مَا لَہُمْ قَتَلُوہُ قَتَلَہُمُ اللَّہُ ثَلاَثًا ، قَدْ جَعَلَ اللَّہُ الصَّعِیدَ أَوِ التَّیَمُّمَ طَہُورًا))۔ ہَذَا حَدِیثٌ مَوْصُولٌ۔ وَتَمَامُ ہَذِہِ الْقِصَّۃِ فِی الْحَدِیثِ الَّذِی أَرْسَلَہُ الأَوْزَاعِیُّ عَنْ عَطَائٍ ۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ ابن حبان ۱۳۱۴]
(١٠٧٣) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص سردی میں جنبی ہوگیا ۔ اس نے پوچھاتو اسے غسل کا حکم دیا گیا، اس نے غسل کیا تو وہ فوت ہوگیا، یہ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انھیں کیا تھا انھوں نے تو اس کو قتلکر دیا ہے اللہ ان کو ہلاک کرے، تین مرتبہ فرمایا، اللہ نے مٹی یا تیمم کو پاک کرنے کا ذریعہ بنایا ہے۔ یہ حدیث موصول ہے۔