(۱۰۷۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا الشَّیْبَانِیُّ عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّ رَجُلاً اشْتَرَی مِنْ رَجُلٍ غُلاَمًا فَأَصَابَ مِنْ غَلَّتِہِ ثُمَّ وَجَدَ بِہِ دَائً کَانَ عِنْدَ الْبَائِعِ فَخَاصَمَہُ إِلَی شُرَیْحٍ فَقَالَ : رُدَّ الدَّائَ بِدَائِہِ وَلَکَ الْغَلَّۃُ بِالضَّمَانِ۔ [صحیح]
(١٠٧٤٤) امام شعبی (رح) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی سے غلام خریدا، اس سے غلہ بھی حاصل کیا، پھر اس میں بیماری پائی جو فروخت کرنے والے کے پاس ہی موجود تھی۔ وہ جھگڑا لے کر قاضی شریح کے پاس آگئے تو انھوں نے فرمایا : وہ بیماری کی وجہ سے واپس کیا جائے گا اور تیرے لیے غلہ ضمانت کی وجہ سے ہے۔