hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10793

.

سنن البيهقي

10793
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۷۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُوالنُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ وَہِشَامٍ وَیَحْیَی بْنِ عَتِیقٍ عَنْ حُمَیْدٍ : أَنَّ شُرَیْحًا کَانَ لاَ یُبَرِّئُ مِنَ الدَّائِ حَتَّی یُرِیَہُ إِیَّاہُ قَالَ یَحْیَی یَقُولُ : بَرِئْتُ مِنْ کَذَا وَکَذَا وَإِنْ دَخَلَ دَاء ٌ بَیْنَ ظَہْرَانَیْ ذَلِکَ لَمْ یَبْرَأْ حَتَّی یُرِیَہُ ذَلِکَ الْعَیْبَ۔ وَرُوِّینَا عَنْ إِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ فِی الرَّجُلِ یَبِیعُ السِّلْعَۃَ وَیَبْرَأُ مِنَ الدَّائِ قَالَ : ہُوَ بَرِیء ٌ مِمَّا سَمَّی۔ وَعَنْ شُرَیْحٍ الْقَاضِی : لاَ یَبْرَأُ حَتَّی یَضَعَ یَدَہُ عَلَی الدَّائِ وَعَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ مِثْلَہُ۔ [صحیح]
(١٠٧٨٨) حضرت حمید فرماتے ہیں کہ قاضی شریح بھی کسی بیماری کے عیب سے بری الذمہ قرار نہ دیتے تھے۔ یہاں تک وہ دکھا دی جائے۔
یحییٰ کہتے ہیں کہ میں فلاں فلاں سے بری الذمہ قرار دے دیتا ہوں۔ اگرچہ بیماری اس کے درمیانی وقفہ میں شروع ہوئی، وہ اس سے بری الذمہ نہ ہوں گے یہاں تک کو اس کو یہ عیب دکھا دیا جائے۔
(ب) ابراہیم نخعی اس آدمی کے بارے میں کہتے ہیں جو اپنا سامان فروخت کرتا ہے وہ بیماری کے عیب سے اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دیتا ہے، کہتے ہیں : جس کا اس نے نام لیاوہ اس سے بری ہے۔
(ج) قاضی شریح کہتے ہیں کہ وہ بری الذمہ نہ ہوگا جب تک اپنا ہاتھ بیماری والی جگہ پر نہ رکھ دے۔ عطاء بن ابی رباح بھی اسی کے مثل کہتے ہیں۔