(۱۰۸۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ ہِلاَلٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِہِ عَنِ الأَعْرَابِیِّ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ یَخْطُبُ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ عَلِّمْنِی فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ وَکَانَ فِی آخِرِ مَا حَفِظْتُ أَنْ قَالَ : إِنَّکَ لَنْ تَدَعَ شَیْئًا اتِّقَائَ اللَّہِ إِلاَّ أَبْدَلَکَ اللَّہُ بِہِ مَا ہُوَ خَیْرٌ مِنْہُ ۔ [صحیح]
(١٠٨٢١) حمید بن ہلال اپنی قوم کے ایک دیہاتی سے نقل فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، آپ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے سکھاؤ۔ جو میں نے یاد کیا اس کے آخر میں تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب آپ اللہ کے ڈر سے کوئی چیز چھوڑ دیتے ہیں تو اللہ اس کے بدلے اس سے بہتر چیز عطا کردیتے ہیں۔