(۱۰۸۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ اشْتَرَی جَارِیَۃً مِنِ امْرَأَتِہِ زَیْنَبَ الثَّقَفِیَّۃِ وَاشْتَرَطَتْ عَلَیْہِ إِنَّک إِنْ بِعْتَہَا فَہِیَ لِی بِالثَّمَنِ الَّذِی تَبِیعُہَا بِہِ فَاسْتَفْتَی فِی ذَلِکَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : لاَ تَقْرَبْہَا وَفِیہَا شَرْطٌ لأَحَدٍ۔
[ضعیف۔ اخرجہ مالک ۱۲۷۵۔ عبدالرزاق ۱۴۲۹۱]
(١٠٨٢٩) عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے اپنی بیوی زینب سے ایک لونڈی خریدی، اس نے شرط لگا دی کہ اگر آپ اس کو فروخت کرنا چاہیں تو اتنی قیمت مجھ سے لے لیں جتنی میں آپ فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ اس نے اس کے بارے کہا : میں نے حضرت عمر بن خطاب (رض) سے فتویٰ طلب کیا تو فرمانے لگے : اس کی قریب نہ جانا کیونکہ اس میں کسی کے لیے شرط ہے۔