hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10848

.

سنن البيهقي

10848
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۸۴۳) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : أَتَی عَلَیَّ النَّبِیُّ -ﷺ- وَقَدْ أَعْیَا بَعِیرِی قَالَ فَنَخَسَہُ فَوَثَبَ فَکُنْتُ بَعْدَ ذَلِکَ أَحْبِسُ خِطَامَہُ فَمَا أَقْدِرُ عَلَیْہِ فَلَحِقَنِی النَّبِیُّ -ﷺ- فَقَالَ : بِعْنِیہِ ۔ فَبِعْتُہُ مِنْہُ بِخَمْسِ أَوَاقٍ وَقُلْتُ : عَلَی أَنَّ لِی ظَہْرَہُ إِلَی الْمَدِینَۃِ قَالَ : وَلَکَ ظَہْرُہُ إِلَی الْمَدِینَۃِ ۔ فَلَّمَا قَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ أَتَیْتُہُ بِہِ فَزَادَنِی وَقِیَّۃً ثُمَّ وَہَبَہُ لِی۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ۔ وَبَعْضُ ہَذِہِ الأَلْفَاظِ تَدُلُّ عَلَی أَنَّ ذَلِکَ کَانَ شَرْطًا فِی الْبَیْعِ وَبَعْضُہَا یَدُلُّ عَلَی أَنَّ ذَلِکَ کَانَ مِنْہُ -ﷺ- تَفَضُّلاً وَتَکَرُّمًا وَمَعْرُوفًا بَعْدَ الْبَیْعِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ مسلم ۷۱۵]
(١٠٨٤٣) ابوزبیر حضرت جابر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے اور میرا اونٹ تھک گیا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو دوڑایا تو وہ بھاگا ، پھر میں اس کی لگام کو کنٹرول کرتا رہا، لیکن میں نہ کرسکا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے ملے اور فرمایا : مجھے فروخت کر دو ۔ میں نے پانچ اوقیہ میں فروخت کردیا اور میں نے مدینہ تک سواری کی شرط کرلی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آپ مدینہ تک سواری کرلیں، جب میں مدینہ آیا تو میں اونٹ لے کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک اوقیہ زیادہ کردیا اور پھر مجھے ہبہ کردیا۔
نوٹ : بعض الفاظ بیع میں شرط کرنے پر دلالت کرتے ہیں اور بعض یہ کہ بیع کے بعد احسان وغیرہ کیا گیا۔