hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10898

.

سنن البيهقي

10898
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۸۹۳) قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ فِی کِتَابِ الرِّسَالَۃِ وَقَدْ رُوِیَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ : لاَ یَسُومُ أَحَدُکُمْ عَلَی سَوْمِ أَخِیہِ ۔ فَإِنْ کَانَ ثَابِتًا وَلَسْتُ أَحْفَظُہُ ثَابِتًا فَہُوَ مِثْلُ لاَ یَخْطُبُ أَحَدُکُمْ عَلَی خِطْبَۃِ أَخِیہِ وَلاَ یَسُومُ عَلَی سَوْمِہِ إِذَا رَضِیَ الْبَائِعُ وَأَذِنَ بِأَنْ یُبَاعَ قَبْلَ الْبَیْعِ حَتَّی لَوْ بِیعَ لَزِمَہُ قَالَ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَاعَ فِیمَنْ یَزِیدُ وَبَیْعُ مَنْ یَزِیدُ سَوْمُ رَجُلٍ عَلَی سَوْمِ أَخِیہِ وَلَکِنَّ الْبَائِعَ لَمْ یَرْضَ السَّوْمَ الأَوَّلَ حَتَّی طَلَبَ الزِّیَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ عَنِ الشَّافِعِیِّ فَذَکَرَہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ حَدِیثُ السَّوْمَ قَدْ ثَبَتَ مِنْ أَوْجُہٍ۔ [صحیح]
(١٠٨٩٣) امام شافعی کتاب الرسالۃ میں فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی اپنے بھائی کے بھاؤ پر بھاؤنہ کرے۔ اگر یہ ثابت ہو۔ لیکن میں نے اس کو یاد نہیں رکھا۔ یہ اس حدیث کی مانند ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اور نہ ہی تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی منگنی پر منگنی کا پیغام بھیجے۔ جب بائع راضی ہو اجازت دے کر فروخت کردیا جائے بیع سے پہلے۔ اگر فروخت کردیا گیا تو پھر بیع لازم ہے۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو فروخت کیا جس نے زیادہ قیمت دی اور وہ بیع جس میں کوئی آدمی اپنے بھائی سے زیادہ قیمت دے لیکن فروخت کرنے والا پہلے بھاؤ پر راضی نہ تھا۔ یہاں تک کہ اس نے مزید طلب کیا۔
شیخ فرماتے ہیں : بھاؤ والی حدیث کئی سندوں سے ثابت ہے۔