hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10946

.

سنن البيهقي

10946
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۹۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ ہَانِئٍ عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِیَۃَ السُّلَمِیِّ قَالَ : بِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بَکْرًا فَجِئْتُ أَتَقَاضَاہُ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ اقْضِنِی ثَمَنَ بَکْرِی قَالَ: نَعَمْ لاَ أَقْضِیکَہَا إِلاَّ بُخْتِیَّۃً ثُمَّ قَضَانِی فَأَحْسَنَ قَضَائِی ثُمَّ جَائَ أَعْرَابِیٌّ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ اقْضِنِی بَکْرِی فَقَضَاہُ بَعِیرًا مُسِنًّا فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذَا أَفْضَلُ مِنْ بَکْرِی فَقَالَ : ہُوَ لَکَ إِنَّ خَیْرَ الْقَوْمِ خَیْرُہُمْ قَضَائً ۔ [حسن۔ اخرجہ الحاکم ۲/ ۳۵]
(١٠٩٤١) عرباض بن ساریہ سلمی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اونٹ فروخت کیا، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آکر قرض کا تقاضا کیا، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میرے اونٹ کی قیمت دیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں بختی اونٹ عطا کروں گا۔ پھر آپ نے مجھے میرا قرض احسن طریقے سے ادا کیا، پھر ایک دیہاتی آیا، اس نے کہا : میرا اونٹ دو ۔ آپ نے دو دانت والا اونٹ عطا کیا تو دیہاتی کہنے لگا : یہ میرے اونٹ سے بہتر ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بہترین لوگ وہ ہیں جو ادائیگی کے اعتبار سے اچھے ہیں۔