(۱۰۹۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْبُوشَنْجِیُّ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْفَرَّائُ : مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ حَمْزَۃَ الزَّیَّاتِ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : أَتَی رَجُلٌ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَسْأَلُہُ فَاسْتَسْلَفَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَطْرَ وَسْقٍ فَأَعْطَاہُ إِیَّاہُ فَجَائَ الرَّجُلُ یَتَقَاضَاہُ فَأَعْطَاہُ وَسْقًا وَقَالَ : نِصْفٌ لَکَ قَضَائً وَنِصْفٌ لَکَ نَائِلٌ مِنْ عِنْدِی۔ [ضعیف]
(١٠٩٤٠) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی آپ کے پاس آیا اور سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نصف وسق قرض کا مطالبہ کیا، اس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیا ، ایک آدمی نے قرض کا تقاضا کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ایک وسق دیا اور فرمایا : نصف تو قرض کی ادائیگی ہے اور نصف میری جانب سے ہے۔