hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10998

.

سنن البيهقي

10998
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۹۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ الْعُمَرِیِّ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَہْدِیٍّ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ الضُّبَعِیُّ عَنْ أَبِی عَامِرٍ الْخَزَّازُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ رَجُلٌ یَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- : مِمَّا أَضْرِبُ مِنْہُ یَتِیمِی فَقَالَ : مِمَّا کُنْتَ ضَارِبًا وَلَدَکَ غَیْرَ وَاقٍ مَالَکَ بِمَالِہِ وَلاَ مُتَأَثِّلٍ مِنْ مَالِہِ مَالاً ۔ کَذَا رَوَاہُ۔وَالْمَحْفُوظُ مَا: [صحیح ابن حبان ۴۲۴۴، والطبرانی فی المعجم ۸۹ یہ روایت ضعیف ہے۔]
(١٠٩٩٣) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں اپنے ماتحت یتیم کو کس بنا پر مار سکتا ہوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس بنا پر تم اپنے بچوں کو مار سکتے ہو، اس بنا پر یتیم کو بھی مارسکتے ہو ۔ اپنے مال کو یتیم کے مال سے نہ بچانا اور نہ اس کے مال کے ذریعے اپنے مال کو بڑھانا۔