(۱۰۹۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ :ا لْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ وَسُفْیَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِیِّ أَنَّ رَجُلاً قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مِمِّ أَضْرِبُ مِنْہُ یَتِیمِی قَالَ : مِمَّا کُنْتَ مِنْہُ ضَارِبًا وَلَدَکَ ۔ قَالَ : أَفَأَصُیبُ مِنْ مَالِہِ؟ قَالَ : غَیْرَ مُتَأَثِّلٍ مَالاً وَلاَ وَاقٍ مَالَکَ بِمَالِہِ ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ۔ [یہ مرسل ہے]
(١٠٩٩٤) حضرت حسن عرنی فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں اپنے ماتحت یتیم کو کس بناپر مار سکتا ہوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس بنا پر تم اپنی اولاد کو مار سکتے ہو ۔ اس آدمی نے پھر کہا : کیا میں اس کے مال میں سے لے سکتا ہوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس حالت میں لے سکتا ہے کہ تو اس کے ذریعے اپنے مال میں اضافہ کرنے والا نہ ہو اور نہ اپنے مال کو اس کے ذریعے بچانے والا ہو ۔