(۱۱۰۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَمْزَۃَ عَنْ أَبِی وَہْبٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَہُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ۔وَعَطَائَ بْنَ أَبِی رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَہُ مَالٌ فَلَہُ مَالُہُ وَعَلَیْہِ دَیْنُہُ إِلاَّ أَنْ یَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ وَمَنْ أَبَّرَ نَخْلاً فَبَاعَہُ بَعْدَ تَوْبِیرِہِ فَلَہُ ثَمَرَتُہُ إِلاَّ أَنْ یَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ ۔
وَہَذَا إِنْ صَحَّ فَإِنَّمَا أَرَادَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ الْعَبْدَ الْمَأَذُونَ لَہُ فِی التِّجَارَۃِ إِذَا کَانَ فِی یَدِہِ مَالٌ وَفِیہِ دَیْنٌ یَتَعَلَّقُ بِہِ فَالسَّیِّدُ یَأْخُذُ مَالَہُ وَیَقْضِی مِنْہُ دِینَہُ۔ [مسند احمد ۳/۳۰۹ ۔ سنن نسائی حدیث ۴۹۶۴]
(١١٠٠٤) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص اپنا غلام بیچے اور اس کا مال ہو تو یہ اسی کا ہوگا اور اس کا قرضہ بھی اسی کے ذمہ ہوگا، مگر یہ کہ خریدنے والا اس کی شرط لگائے اور جو شخص کھجوروں کی پیوندکاری کرے اور اس کے بعد بیچے تو اس کا پھل بھی اسی کا ہوگا مگر یہ کہ خریدنے والا اس کی شرط لگائے ۔ یہ حدیث اگر صحیح ہو تو غلام سے مراد وہ غلام ہے جس کے با رے میں تجارت کی اجازت ہو، اس کا آقا اس کا مال بھی لے گا اور قرض بھی ادا کرے گا۔