(۱۱۰۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ الْمُبَارَکِ یُحَدِّثُ عَنْ حَکِیمِ بْنِ رُزَیْقٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ عَنْ رَاعٍ فِی غَنَمِہِ أَوْ رَاعٍ تُصِیبُہُ جَنَابَۃٌ وَبَیْنَہُ وَبَیْنَ الْمَائِ مِیْلاَنِ أَوْ ثَلاَثَۃٌ قَالَ : یَتَیَمَّمُ صَعِیدًا طَیِّبًا۔ [حسن]
(١١٠٥) حکیم بن رزیق اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب سے بکریوں کے چرواہے کے متعلق یا ایسے چرواہے کے متعلق پوچھا، جو جنبی ہوجاتا ہے اور اس کے اور پانی کے درمیان دو یا تین میل کی مسافت ہوتی ہی تو وہ کیا کرے ؟ ابن مسیب فرماتے ہیں : ایسا شخص پاک مٹی سے تیمم کرے گا۔