(۱۱۰۹۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ۔
(ح) قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ کَثِیرٍ أَخْبَرَنَا ُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدٌ أَوْ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی مُجَالِدٍ قَالَ : اخْتَلَفَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَۃَ فِی السَّلَفِ فَبَعَثُونِی إِلَی ابْنِ أَبِی أَوْفَی فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ : إِنْ کُنَّا نُسْلِفُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ فِی الْحِنْطَۃِ وَالشَّعِیرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِیبِ زَادَ ابْنُ کَثِیرٍ إِلَی قَوْمٍ مَا ہُوَ عِنْدَہُمْ ثُمَّ اتَّفَقَا فَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَی فَقَالَ مِثْلَ ذَلِکَ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ۔ [صحیح۔ البخاری ۲۲۴۳]
(١١٠٩١) عبداللہ بن مجاہد فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن شداد اور ابو بردہ کا بیع سلف کے بارے میں اختلاف ہوگیا تو انھوں نے مجھے ابن ابی اوفی کے پاس بھیجا ۔ میں نے اس سے پوچھا تو انھوں نے جواب دیا : ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ابوبکر اور عمر (رض) کے زمانے میں گندم ، جو، کھجور اور کش مش میں بیع سلف کیا کرتے تھے ۔ ابن کثیر نے یہ زیادتی کی ہے کہ یہ بیع ہم اسقوم کے ساتھ کرتے تھے جن کے پاس یہ چیزیں نہیں ہوتی تھیں۔ ابو مجاہد کہتے ہیں : پھر ان کا آپس میں اتفاق ہوگیا، پھر میں نے یہی مسئلہ ابن ابزی سے بھی پوچھا تو انھوں نے بھی یہی جواب دیا۔