hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11114

.

سنن البيهقي

11114
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۱۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ وَإِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ کَثِیرٍ عَنْ أَبِی الْمِنْہَالِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَدِمَ النَّبِیُّ -ﷺ- الْمَدِینَۃَ وَہُمْ یُسْلِفُونَ فِی التَّمْرِ السَّنَتَیْنِ وَالثَّلاَثَ فَقَالَ: مَنْ سَلَّفَ فِی تَمْرٍ فَلْیُسْلِفْ فِی کَیْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ إِلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ سُفْیَانَ وَعَنْ عَمْرِو بْنِ زُرَارَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ۔وَرَوَیْنَا عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-: أَنَّہُ نَہَی عَنْ بَیْعِ الْکَالِئِ بِالْکَالِئِ وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ: لاَ نَرَی بِالسَّلَفِ بَأْسًا الْوَرِقُ فِی شَیْئٍ الْوَرِقُ نَقْدًا۔
(١١١٠٩) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ تشریف لائے تو وہاں کے لوگ کھجوروں میں دو اور تین سالوں تک کے لیے بیع سلف کر رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص کھجوروں میں بیع سلف کرے تو وہ وزن معلوم ، پیمائش معلوم اور میعاد معلوم تک کی بیع کرے۔ ایک روایت میں ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ادھار کے بدلے ادھار کی بیع سے منع کیا ہے اور حضرت ابن عباس (رض) سی منقول ہے کہ وہ چاندی کی بیع کو نقد اور ادھاردرست سمجھتے تھے ۔