hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1113

.

سنن البيهقي

1113
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((لاَ یُبَالُ فِی الْمَائِ الدَّائِمِ الَّذِی لاَ یَجْرِی ثُمَّ یُغْتَسَلُ مِنْہُ))۔ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((إِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ فَلاَ یَضَعْ یَدَہُ فِی الْوُضُوئِ حَتَّی یَغْسِلَہَا ، فَإِنَّہُ لاَ یَدْرِی أَیْنَ بَاتَتْ یَدُہُ))۔ رَوَاہُمَا مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ قَالَ الزَّعْفَرَانِیُّ قَالَ الشَّافِعِیُّ فِی الْقَدِیمِ فَإِنْ عَجَنَ بِہِ یَعْنِی بِالْمَائِ النَّجِسِ عَجِینًا لَمْ یَؤْکَلْ وَأَطْعَمَہُ الدَّوَابَّ۔ قَالَ الإِمَامُ أَحْمَدُ : وَقَدْ رُوِّینَا عَنْ عَطَائٍ وَمُجَاہِدٍ أَنَّہُ یُطْعِمُہُ الدَّجَاجَ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۲۸۲]
(١١١٤) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کھڑے ہوئے پانی میں پیشاب نہ کیا جائے، یعنی وہ پانی جو جار ی نہ ہو کہ پھر اس سے غسل کرے اور فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک کہ اس کو دھونہ لے اس لیے کہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری ہے۔
(ب) زعفرانی کہتے ہیں کہ امام شافعی (رح) نے قدیم کتاب میں لکھا ہے کہ اگر نجس پانی کے ساتھ آٹا مل جائے تو وہ نہیں کھایا جاسکتا بلکہ وہ جانوروں کو کھلا دیا جائے۔
(ج) امام احمد فرماتے ہیں : عطاء اور مجاہد سے منقول ہے وہ ایسا آٹا مرغیوں کو کھلا دیتے تھے۔