hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1114

.

سنن البيهقي

1114
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۱۵) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی : إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَی الأَنْصَارِیُّ وَہَارُونُ بْنُ مُوسَی الْفَرْوِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ حَدَّثَنِی عُبَیْدُ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَخْبَرَہُ : أَنَّ النَّاسَ نَزَلُوا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -الْحِجْرَ أَرْضَ ثَمُودَ فَاسْتَقَوْا مِنْ بِیَارِہَا وَعَجَنُوا بِہِ ، فَأَمَرَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -أَنْ یُہَرِیقُوا مَا اسْتَقَوْا وَیُطْعِمُوا الإِبِلَ الْعَجِینَ ، وَأَمَرَہُمْ أَنْ یَسْتَقُوا مِنَ الْبِئْرِ الَّتِی کَانَتْ تَرِدُہَا النَّاقَۃُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مُوسَی الأَنْصَارِیِّ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَنَسِ بْنِ عِیَاضٍ۔ وَہَذَا الْمَائُ وَإِنْ لَمْ یَکُنْ نَجِسًا فَحِینَ کَانَ مَمْنُوعًا مِنِ اسْتِعْمَالِہِ أَمَرَ بِإِرَاقَتِہِ وَأَمَرَ بِإِطْعَامِ مَا عُجِنَ بِہِ الإِبِلَ فَکَذَلِکَ مَا یَکُونُ مَمْنُوعًا مِنْہُ لِنَجَاسَتِہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۱۹]
(١١١٥) (الف) سیدنا نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) نے انھیں خبر دی کہ لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مقام حجر پر اترے، یہ ثمود کی زمین تھی۔ صحابہ نے ان کے کنوؤں سے پانی لیا اور آٹا گوندھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو حاصل کردہ پانی بہانے کا حکم دیا اور آٹا اونٹوں کو کھلانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی فرمایا : وہ اس پانی کو استعمال کریں جہاں وہ اونٹنی آتی تھی۔
(ب) انس بن عیاض (رح) سے روایت ہے کہ یہ پانی اگرچہ نجس نہ تھا لیکن اس کا استعمال ممنوع تھا، اس لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بہانے کا حکم دیا اور آٹا اونٹوں کو کھلانے کا حکم دیا۔ یہ نجاست کی وجہ سے ممنوع نہ تھا۔ (بلکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حکم تھا)