(۱۱۱۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ أَبِی الْمِنْہَالِ : أَنَّہُ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ قُلْتُ لِرَجُلٍ عَلَیَّ دَیْنٌ فَقَالَ لِی عَجِّلْ لِی وَأَضَعْ عَنْکَ فَنَہَانِی عَنْہُ وَقَالَ : نَہَی أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ یَعْنِی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہِ عَنْہُ أَنْ نَبِیعَ الْعَیْنَ بِالدَّیْنِ۔ وَرُوِیَ فِیہِ حَدِیثٌ مُسْنِدٌ فِی إِسْنَادِہِ ضَعْفٌ۔ [مصنف عبدالرزاق ۱۴۳۵۹]
(١١١٤٠) ابو منہال فرماتے ہیں : میں نے ابن عمر (رض) سے سوال کیا کہ مجھ سے اپنے ایک قرضہ لینے والے نے کہا : تم مجھے قرضہ وقت سے پہلے دے دو ، میں تجھے کچھ قرضہ معاف کر دوں گا تو حضرت ابن عمر نے اسے روکا اور فرمایا : امیرالمومنین حضرت عمر (رض) نے اس سے روکا ہے کہ ہم قرضہ کے بدلے میں نقد چیز بیچیں۔