(۱۱۱۴۱) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا غَانِمُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ السَّعْدِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی الأَسْلَمِیُّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِی النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِیدٍ عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الأَسْوَدِ قَالَ : أَسْلَفْتُ رَجُلاً مِائَۃَ دِینَارٍ ثُمَّ خَرَجَ سَہْمِی فِی بَعْثٍ بَعَثَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقُلْتُ لَہُ : عَجِّلْ لِی تِسْعِینَ دِینَارًا وَأَحُطَّ عَشْرَۃَ دَنَانِیرَ فَقَالَ : نَعَمْ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : أَکَلْتَ رِبًا یَا مِقْدَادُ وَأَطْعَمْتَہُ ۔ [اخرجہ ابو نعیم فی المرفۃ ۶۱۷۱]
(١١١٤١) حضرت مقداد بن اسود (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی سے سو دینارادھار لیے، پھر ایک لشکر کے مال غنیمت میں سے میرا حصہ نکلا تو میں نے کہا : میں تمہیں ٩٠ دینار واپس کردیتا ہوں تو مجھے دس دینار معاف کر دے تو اس نے کہا : ٹھیک ہے۔ یہ بات اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتائی گئی تو آپ نے فرمایا : تو نے خود بھی سود کھایا ہے اور اسے بھی کھلایا ہے۔