(۱۱۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَیْمُونَۃَ فَذَکَرَتْ غُسْلَ النَّبِیِّ -ﷺ -قَالَتْ : فَلَمَّا فَرَغَ تَنَحَّی فَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ، فَأَعْطَیْتُہُ مِلْحَفَۃً فَأَبَی فَجَعَلَ یَنْفُضُ الْمَائَ بِیَدِہِ۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ زَائِدَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح]
(١١١٩) سیدہ میمونہ (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غسل کا تذکرہ فرماتی ہیں کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فارغ ہوئے تو الگ ہوئے اور اپنے پاؤں کو دھویا۔ میں نے آپ کو کپڑا دیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انکار کردیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہاتھ سے پانی صاف کررہے تھے۔