hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11199

.

سنن البيهقي

11199
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۱۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی : مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ : أَنَّہُ مَشَی إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِخُبْزِ شَعِیرٍ وَإِہَالَۃٍ سَنِخَۃٍ قَالَ وَقَدْ رَہَنَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- دِرْعًا لَہُ عِنْدَ یَہُودِیٍّ بِالْمَدِینَۃِ فَأَخَذَ بِہِ شَعِیرًا لأَہْلِہِ وَلَقَدْ سَمِعْتُہُ ذَاتَ غَدَاۃٍ یَقُولُ : مَا أَصْبَحَ عِنْدَ آلِ مُحَمَّدٍ صَاعُ تَمْرٍ وَلاَ صَاعُ شَعِیرٍ ۔ وَإِنَّ عِنْدَہُ لَتِسْعَ نِسْوَۃٍ یَوْمَئِذٍ۔ رَوَاہُ شَیْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ قَتَادَۃَ وَذَکَرَ فِیہِ قَوْلَہُ بِالْمَدِینَۃِ۔
(١١١٩٤) حضرت انس فرماتے ہیں : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جو کی روٹی اور چربی لے کر گیا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی زرہ مدینہ کے ایک یہودی کے ہاں گروی رکھی ہوئی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے گھر والوں کے لیے اس یہوی سے گندم لی تھی اور میں نے ایک دن آپ کو فرماتے ہوئے سنا کہ آج آل محمد کے پاس نہ ایک صاع گندم ہے اور نہ ایک صاع جو ہیں اور ان دنوں آپ کی نو بیویاں تھیں ۔