(۱۱۱۹۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُوالْقَاسِمِ: عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ عُبَیْدِاللَّہِ الْحُرْفِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مَیْمُونٍ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا شَیْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : دُعِیَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِلَی خُبْزِ الشَّعِیرِ وَإِہَالَۃٍ سَنِخَۃٍ وَلَقَدْ سَمِعْتُہُ ذَاتَ غَدَاۃٍ یَقُولُ: وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ مَا أَصْبَحَ عِنْدَ آلِ مُحَمَّدٍ صَاعَ حَبٍّ وَلاَ صَاعَ تَمْرٍ ۔ وَإِنَّ لَہُ یَوْمَئِذٍ تِسْعَ نِسْوَۃٍ وَلَقَدْ رَہَنَ یَوْمَئِذٍ دِرْعًا لَہُ عِنْدَ یَہُودِیٍّ بِالْمَدِینَۃِ أَخَذَ مِنْہُ صَاعًا مَا وَجَدَ مَا یَکْفِیہِ أَوْ قَالَ مَا یَفْتَکُّہُ۔
(١١١٩٥) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جو کی روٹی اور چربی کی دعوت دی گئی ۔ میں نے ایک صبح آپ کو فرماتے ہوئے سنا : قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے ، آل محمد کے پاس ایک صاع گندم بھی نہیں ہے اور اس دن آپ کی نو بیویاں تھیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی زرہ مدینہ کے ایک یہودی کے ہاں گروی رکھی ہوئی تھی۔ آپ نے اس سے ایک صاع گندم خریدی تھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اتنی رقم نہیں تھی کہ آپ اپنی زرہ چھڑوا لیتے ۔