(۱۱۲۲۹) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ شَبَّانَ الْعَطَّارُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِی بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ خِلاَسٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : إِذَا کَانَ فِی الرَّہْنِ فَضْلٌ فَإِنْ أَصَابَتْہُ جَائِحَۃٌ فَالرَّہْنُ بِمَا فِیہِ فَإِنْ لَمْ تُصِبْہُ جَائِحَۃٌ فَإِنَّہُ یُرِدُّ الْفَضْلُ۔ مَا رَوَی خِلاَسٌ عَنْ عَلِیٍّ أَخَذَہُ مِنْ صَحِیفَۃٍ قَالَہُ یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ وَغَیْرُہُ مِنَ الْحُفَّاظِ وَرُوِیَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مُطْلَقًا یَتَرَادَّانِ الْفَضْلَ۔
(١١٢٢٩) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : اگر گروی رکھی گئی چیز قیمت میں زیادہ ہو اور وہ چیز تباہ ہوجائے تو یہ اس قرض کے بدلے میں ہوگئی اور اگر وہ تباہ نہ ہو تو زائد قیمت واپس کردی جائے گی۔ خلاس نے جو حضرت علی (رض) سے روایت کیا ہے وہ انھوں نے آپ کے صحیفے سے لیا تھا۔ یہ بات یحییٰ بن معین وغیرہ نے کہی ہے۔ حضرت علی سے روایت ہے کہ دونوں میں سے ہر ایک زائد قیمت لوٹائے گا ۔